مارچ کو کامیاب قرار دینے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے،فردوس عاشق

  مارچ کو کامیاب قرار دینے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے،فردوس عاشق

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچا کر مارچ کو کامیاب قرار دینے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشرات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کر کے آپ نے بی بی شہید کے فلسفے، "جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے" کی نفی کر دی۔انہوں نے کہا کہ آپ ایک سانس میں جمہوریت کی حمایت تو دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں۔معاو ن خصوصی نے کہا کہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچا کر مارچ کو کامیاب قرار دینے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول