سپیکر پنجاب اسمبلی کا (ن)لیگی ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ 

  سپیکر پنجاب اسمبلی کا (ن)لیگی ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے دیئے گئے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی ن لیگ کے تحفظات پر وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے اورلیگی رہنماؤں کے مستعفی ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی عنقریب ن لیگ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ان کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی (ن) لیگ کے مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں جبکہ لیگی اراکین بھی سپیکر پنجاب اسمبلی سے مسائل پر بات کرنے کے لئے مطمئن نظر آ رہے ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز پی ایم ایل ن کے اراکین اسمبلی نے پنجاب حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا تھا۔
 استعفے

مزید :

صفحہ اول -