سزا یافتہ ملزم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا، شہزاد اکبر

سزا یافتہ ملزم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا، شہزاد اکبر

  



اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ قانون یہی کہتاہے کہ سزا یافتہ ملزم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا، ن لیگ میں کچھ لوگوں نے یہ تاثر قائم کردیاہے کہ سکیورٹی بانڈ دینے کا مطلب یہ ہے کہ ہم عدالتوں کے نواز شریف کوجرمانہ اور سزا دینے کے فیصلے کوتسلیم کررہے ہیں۔ ماضی میں عدالتیں اسحاق ڈار کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے پوچھتی رہی ہیں۔نجی ٹی وی  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کو ایک دفعہ باہر جانے کی اجازت اس لئے دی گئی ہے کہ قانون یہی کہتاہے کہ سزا یافتہ ملزم کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بڑی منطقی بات کی تھی لیکن ن لیگ اس معاملے پر سیاست کررہی ہے۔ 

 شہزاد اکبر

مزید : صفحہ اول