پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے مقاصدپر مکمل عمل پیراہے،ترجمان دفترخارجہ

پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے مقاصدپر مکمل عمل پیراہے،ترجمان ...

  



  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کیمیکل ویپن کنونشن کے مقاصد پر پوری طرح سے عمل پیرا ہے۔،پاکستان نے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف تحفظ اور اعانت کے حوالے سے بین الاقوامی کورس کا انعقاد کروایا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ کورس کا انعقاد کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے 11سے15نومبر تک کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کورس میں پاکستانی ماہرین کے علاوہ الجیریا، بنگلہ دیش، چیک ریپبلک، ایران، سری لنکا، یوگنڈا اور یوکرائن کے نمائندے شریک ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان ابتک 216ماہرین کو کیمیائی ایجنٹ اور خطرناک صنعتی کیمیکلز کے استعمال کی صورت میں پلاننگ، آرگنائزنگ اور ریسپانس کے حوالے سے تربیت فراہم کی ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان جارحانہ اقدامات کا نوٹس لے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ پاکستان قابض اسرائیلی افواج کے فوجی حملوں میں بیشمار نہتے و معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

دفترخارجہ

مزید : صفحہ اول