تبلیغی جماعت نے مندوبین پر گیس سلنڈر کے ہمراہ سفر پر پابندی عائد کردی
رائے ونڈ /لاہور(این این آئی) تبلیغی جماعت نے مندوبین پر گیس سلنڈر کے ہمراہ سفر کرنے پر پابندی عائد کردی اور اس سلسلہ میں تمام جماعتوں کو مراسلے کے ذریعے باقاعدہ آگاہ بھی کردیا گیا۔ تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان کی جانب سے مجلس شوریٰ کی مشاورت کے بعد ملک بھر میں تمام جماعتوں کو مراسلہ جاری کیا گیاہے۔ جس میں درخواست کی گئی ہے آئندہ کوئی بھی جماعت یا ساتھی ریل میں سفر کے دوران گیس سلنڈر ساتھ لے کر نہیں جائے گا۔ اسی طرح جو جماعتیں مراکز سے تشکیل پر ریل سے رائے ونڈ آئیں وہ بھی گیس سلنڈر ساتھ نہ لائیں۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
تبلیغی جماعت/ سلنڈر