ڈاکٹرنواز شریف کے جسم پر سوجن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مریم اورنگریب

ڈاکٹرنواز شریف کے جسم پر سوجن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مریم اورنگریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم اورنگزیب نے قوم سے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز نواز شریف کے جسم پر سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، بیرون ملک علاج میں تاخیر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا شریف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کا اجلاس ہوا، انہوں نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے بغیر ادویات دے کر خطرہ مول لیا جا رہا ہے، طبی لحاظ سے بار بار اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز انتہائی خطرناک ہے، مرض کی تشخیص کے بغیر یہ خطرہ مول لیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ہارٹ اٹیک کے خطرات بڑھ چکے ہیں، ڈاکٹر نے واضح کیا ہے کہ جلد ہی نواز شریف کو بیرون ملک منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ہاتھ سے نکل جائے گا، گردوں اور دیگر اعضاء کے متاثر ہونے کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -