وزیراعلیٰ سے اکرم ملغانی کی ملاقات‘ سیاسی اختلافات ختم‘ اتحاد کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سے اکرم ملغانی کی ملاقات‘ سیاسی اختلافات ختم‘ اتحاد کا فیصلہ

  



ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ سیاسی اختلافات ختم، آئندہ ایک ساتھ ملکر الیکشن میں حصہ لیں گے سردار اکرم خان ملغانی نے اپنے بیٹے سردار اعظم خان ملغانی انکے بھتیجے سردار حماد خان کے ساتھ سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ ہاوس لاہور میں ملاقات کے دوران اتحاد کا فیصلہ کر لیا ہے علاقہ کے عوام کی خدمت اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی بہتر پالیسی کی بدولت(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

متاثر ہو کر آئندہ الیکشن مشاورت کے ساتھ لڑینگے ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل سردار اکرم خان ملغانی اور صاحبزادے سابق چیئرمین سردار اعظم خان ملغانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار ایک شریف سیاسی شخصیت اور بڑے بلوچ قبائل بزدار کے چیف بھی ہیں جن کے ساتھ سیاسی اختلافات ہمیشہ کے لیے ختم کر کے آئندہ ملکر باہمی مشاورت سے ہر فیصلہ کریں گے اور ہر فیصلہ پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں سردار اکرم خان ملغانی نے کہا کہ انہوں نے بحیثیت مسلمان ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر سیاست کرنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی ایک دوسرے کے احترام کرنے کا عہد کیا ہے سردار عثمان خان بزدار کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے کیونکہ انہوں نے تونسہ اور ٹرائیبل ایریا کے دھرتی میں گزشتہ ایک سال میں جو حق ادا کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے اربوں روپے کے مختلف قسم کے پراجیکٹ دیکر حلقے کے عوام کی دل جیت لیے جس کی وجہ سے انہوں نے سردار عثمان خان بزدار کے ترقیاتی ویژن سے متاثر ہو کر سیاسی اتحاد کا اعلان کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدارکے ہر فیصلے کا احترام کرکے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور اُمید رکھتا ہوں کہ جو ترقی کا تسلسل ہمارے علاقہ میں شروع ہوا ہے وہ قائم رہے گا۔

اختلافات ختم

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر