سرور کائنات ؐ کا آخری خطبہ عالمی انسانی حقوق کا ماخذ ہے: منصور اکبر کنڈی
ملتان (سٹا ف رپورٹر)شعبہ سوشیالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام”نور کی برسات“ کی محفل سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور اکرم ؐ کی ذات تمام مسلمانوں کے لیے سرمایہ ہدایت ہے اور ان کی سیرت مثالی انسانی طر ز عمل کا منشور ہے. عالمی انسانی حقوق کا ماخذ سرور کائنات ؐ کا آخری خطبہ ہے. حضوراکرم ؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنانا چاہیے‘ اسی میں ہماری نجات ہے. محفل میں بین الاقوامی ایوارڈیافتہ قاری وحید ظفر (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)
قاسمی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ؐسے سامعین کے دلوں کو منور کیا. تقریب سے چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر امتیاز وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں منصب رسالت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے. آپؐ کی محبت کے بغیر ہمار ا ایمان نامکمل ہے. ملک اکمل وینس نے کہاکہ آپ ؐ کی ذات بابرکات پر کثرت سے درود پڑھنے سے دکھوں سے نجات ملتی ہے. ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر نعمان عباسی، ڈاکٹر کامران اشفاق ، ڈاکٹر صائمہ افضل، ڈاکٹر ارم اعوان، اساتذہ و طلباء طالبات نے محفل میں کثیر تعداد میں شرکت کی.
منصور اکبر