اویس لغاری کی زیر صدارت (ن) لیگ کا اجلاس‘ نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا
ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
لغاری نے کی اجلاس میں راولپنڈی،سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کے آغاز میں قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی اور ان کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں موجود سیاسی حالات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا اور اس سے نمٹنے کے لئے بھی مشاورت کی گئی اجلاس میں ان تین ڈویژنوں میں پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی کو مزید فعال کر نے کے حوالے سے مختلف امور و صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں شریک ہونے والے رہنماؤں میں بیگم سائرہ افضل تارڑ،ملک ندیم کامران،عظمیٰ بخاری،منشاء اللہ بٹ،وارث کلو،ذیشان رفیق،سمیع اللہ خان،تنویر اسلم اعوان،میاں مرغوب احمد و دیگر شامل ہیں۔
صحت یابی