بلدیاتی الیکشن میں قربانی دینے والوں کو ترجیح دینگے‘ ڈاکٹر اختر ملک

بلدیاتی الیکشن میں قربانی دینے والوں کو ترجیح دینگے‘ ڈاکٹر اختر ملک

  



ملتان (نیوز رپورٹر)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔الیکشن میں پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ مولانا فضل الرحمان افراتفری پھیلا کر لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے ہر پلان کا نتیجہ ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں نکلے گا۔ وہ اپنے حلقے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

نئے نظام میں اختیارت بلدیاتی نمائندوں کو منتقل ہونگے۔عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں گے اورتعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ نئے نظام میں قومی تعمیر اور سماجی بہبود کے ادارے بلدیاتی نمائندوں کو جواب دہ ہونگے۔بلدیاتی انتخاب میں حکومت مزید مضبوط ہو گی اور 2023 کے الیکشن کے نتیجے میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔صوبائی وزیرتوانائی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنوں کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔مولانا گزشتہ چالیس سال ہر حکومت کا حصہ رہے۔مولانا بتائیں اقتدار کے ان عشروں میں انہوں نے عوام کے لیے کیا کیا؟ صوبائی وزیرنے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں مولانا کی سیاست کو لپیٹ دیا ہے۔ اور سیاست کی ڈوبتی کشتی کی وجہ سے مولانا پریشان ہیں۔ڈاکٹر اختر ملک نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مولانا کے ہر پلان کا نتیجہ صفر نکلنا ہیں۔اگر کسی نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو حکومت ایسے عناصر کے ساتھ انتہائی سختی سے نمٹے گی۔

اختر ملک

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر