ای روز گار پروگرام کے نئے سیشن میں  داخلے کیلئے درخواستیں طلب

ای روز گار پروگرام کے نئے سیشن میں  داخلے کیلئے درخواستیں طلب

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)ای روز گار پروگرام کے نئے سیشن میں  داخلے کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔تفصیل کے مطابق ای روز گار پروگرام کے نئے سیشن کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے‘اس سلسلے میں  سیمینار کا سلسلہ جاری (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

ہے۔ای روزگار سنٹر زکریا یونیورسٹی لودھراں کیمپس کے زیر اہتما م فری لانسنگ کے فروغ پر سیمینارای لائبریری بہاولپور میں منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکنیکل ڈومین کے ٹرینر سعد عباسی نے ٹیکنیکل،نان ٹیکنیکل کے ٹرینر حامد جاوید، نان ٹیکنیکل،اور کریٹیو ڈیزائن کے ٹرینر حنظلہ لودھی نے کہا کہ ای۔ روزگار انقلابی پروگرام ہے جس کابے روزگاری ختم کرنے میں اہم کردارہے،لیب منیجر اللہ رکھا انجم نے شرکاء کوداخلے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام میں درخواست دینے کے لئے ۱ی۔روزگار کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کیا جا سکتاہے، امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 35سال ہے۔ نئے سیشن کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے،24نومبر تک رجسٹریشن کر وائی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر سسٹم نیٹ ورک انجینئر اصغر نواز بھی موجود تھے۔

ای روزگار

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر