ایکسائز کی کارروائی‘ درجنوں غیر رجسٹرڈ شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیاں تھانہ بند

ایکسائز کی کارروائی‘ درجنوں غیر رجسٹرڈ شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیاں تھانہ بند

  



ملتان(نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کی ہدایت پر موٹر برانچ سکواڈ کی غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کاروائی میں بیسیوں گاڑیوں کے چالان اور متعدد تھانہ میں بند کردی گئیں ذرائع کے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

مطابق انسپکٹر ریحان فاروق جاٹ کی نگرانی میں ٹیم نے مخدوم رشید روڈ پر ناکہ لگا کر چیکنگ کرتے ہوئے 35 گاڑیوں کے ٹوکن شارٹ ہونے پر چالان کرکے دستاویزات قبضہ میں لے لئیے ہیں جن میں ٹریکٹر ٹرالی، منی ٹرکس اور کاریں شامل ہیں جبکہ 5 کاریں غیر رجسٹرڈ ہونے پر تھانہ مخدوم رشید میں بند کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق ایکسائز سکواڈ کی کاروائی سے محکمہ کو لاکھوں روپے ریونیو کی ریکوری متوقع ہے۔

تھانہ بند

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر