ریلوے کے عارضی وکنٹریکٹ ملازمین کا مستقلی کیلئے وزیراعظم شکایت سیل سے رجوع کا فیصلہ

ریلوے کے عارضی وکنٹریکٹ ملازمین کا مستقلی کیلئے وزیراعظم شکایت سیل سے رجوع ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکاوعدہ ایفانہ ہونے پرپاکستان ریلوے میں کئی کئی سالوں سے عارضی اورکنٹریکٹ بنیادوں پرکام کرنے والے ملازمین نے وزیراعظم وزیراعظم شکائیات سیل میں اپنی شکائت درج کروانے کا(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

فیصلہ کیاہے۔بتایاجاتاہے اس وقت ملک بھرمیں سینکڑوں ریلوے ملازمین ہیں جوٹی ایل اے(عارضی بنیاد)اورکنٹریکٹ پرکام کررہے ہیں ان میں کئی ملازمین ایسے ہیں 10سال اوراس سے بھی زائد عرصہ سے ریل کے پہیہ کواس آس پررواں دواں رکھے ہوئے ہیں کہ کسی نہ کسی روزانہیں ملازمت پرمستقل کردیاجائے گا۔عارضی ملازمت پرکام کرنے والے ان ملازمین میں سے ایسے بھی ہیں جومستقل ہونے کی آس میں اوورایج ہوچکے ہیں اوراب کسی اورمحکمہ میں بھرتی کے لئے بھی درخواست دینے کے قابل نہیں رہے۔ٹی ایل اے ملازمین کاکہناہے کہ دوماہ قبل وفاقی وزیرریلوے نے کراچی ڈویژن کے دورے کے دوران اعلان کیاتھاکہ اگلے مہینہ تمام عارضی ملازمین اپنی مستقل ملازمت کی تنخواہ وصول کریں گے لیکن یہ وعدہ ایفانہ ہوااس لئے اب ٹی ایل ا ے ملازمین نے فیصلہ کیاہے کہ سب ملازمین انفرادی طورپروزیراعظم شکایات سیل میں اپنی مستقل ملازمت کے حصول کے لئے شکائت رجسٹرڈکروائیں اس معاملہ پرآئندہ ایک دوروزمیں عمل درآمدشروع کردیاجائے گا۔

رجوع

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر