مرکزی تنظیم تاجران کی استقبالیہ تقریب آج شاہ محمود قریشی‘ جہانگیر ترین شرکت کرینگے

مرکزی تنظیم تاجران کی استقبالیہ تقریب آج شاہ محمود قریشی‘ جہانگیر ترین ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے استقبالیہ تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، استقبالیہ تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر وزیر اعظم جہانگیر ترین (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

خصوصی طورپر شرکت کررہے ہیں، جنوبی پنجاب سے قافلے ا?ج ملتان پہنچ جائیں گے، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے حکومت اور تاجروں کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پانے پر ا?ج ملتان میں تقریب استقبالیہ منعقد ہورہی ہے، چونگی نمبر9کے قریب ہونیوالی اس تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت ڈاکٹر اختر ملک،محمد کاشف چوہدری، خواجہ شاہد رزاق سکہ،ذوالفقار انجم،علی مبارک، عتیق میر، شیخ حبیب، سید عبدالقیوم ا?غا، وقار میمن،شرجیل میر، سردارعبدالرزاق شرکت کررہے ہیں، اس تقریب میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے تاجروں کی بڑی تعدادشرکت کررہی ہے، مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ مرکزی تنظیم تاجران نے ہمیشہ چھوٹے تاجروں کیلئے ا?واز بلند کی اور مسائل حل کئے، حالیہ ٹیکس ریلیف سے تاجروں میں خوشی کی لہر دور گئی ہے، استقبالیہ تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تاجران

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر