تھل جیپ ریلی کا رنگارنگ افتتاح‘ کوالیفائنگ راؤنڈ اسد کھوڑڑو کے نام

تھل جیپ ریلی کا رنگارنگ افتتاح‘ کوالیفائنگ راؤنڈ اسد کھوڑڑو کے نام

  



ملتان‘ مظفر گڑھ‘ لیہ (نمائندہ خصوصی‘ بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) تحصیل جیپ ریلی کا رنگ رنگار افتتاح کردیا گیا ثقافتی جھومر سکاؤٹنگ، ٹیبلو پیش کیا گیا، کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسد کھوڑو نے پہلی‘ نادر مگسی نے دوسری اور آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی تفصیل کے مطابق چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز مظفرگڑھ سے ہو گیا ہے، پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن کئی گئی اور کوالیفائیڈ راونڈ کا انعقاد ہوا، مجموعی طور پر 100گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جس میں 47سٹوک گاڑیوں اور51پریپئرڈ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

گاڑیوں کی4,4کیٹگریز ہیں جبکہ خواتین کی کیٹگری میں 2گاڑیاں شامل ہیں، کوالیفائیڈ راونڈ میں اسد کھوڑو نے سوا 2کل میٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31سیکنڈ میں طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی، نادر مگسی نے دوسری اور آصف فیصل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سٹوک کیٹگری میں شکیل نے مقرر فاصلہ ایک منٹ 41سیکنڈ میں طے کر کے اول پوزیشن، میاں شبیر نے دوسری پوزیشن او رراشد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین میں سلمیٰ خان نے مقرر فاصلہ ایک منٹ 50سیکنڈ میں طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض موجود تھے، کل سٹوک کیٹگریز اور خواتین کیگری کا فائنل ہوگا، جبکہ 17نومبر کو پریپئرڈ کیٹگریز کے گاڑیوں کا فائنل ہوگا، کل 16نومبر کو ریلی کے دوسرے روزضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کو ایک صحت مند تفریحی فراہم کرنے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں، جس میں جھومر، گھوڑا ڈانس، اونٹ ڈانس، آتش بازی اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے قبل ازیں لیہ تھل میلہ و تھل جیپ ریلی کے رنگارنگ پروگرامز کا آغاز چوبارہ کے ریگزار تھل میں کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پرچم کشائی کرکے میلہ کاباقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑ،سیدرفاقت علی گیلانی،سردار شہاب الدین سیہڑا ورمحمدطاہر رندھاوا،پی ٹی آئی رہنماسجن خان تنگوانی،ملک عمراولکھ،ضلعی افسران،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول،طلبہ اورعوام کی بڑی تعداد بھی موجو دتھی۔اس موقع پر طلباء کے چاق و چوبنددستے نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔لیہ تھل میلہ کی افتتاحی تقریب کے روزعوام کی تفریح طبع کے لئے مختلف پروگرامز رکھے گئے تھے جس میں ثقافتی رنگوں پر مشتمل ٹیبلو، علاقائی و ثقافتی ڈانس،جمناسٹک،سکاؤٹنگ،جھومر،والی بال میچ کے شاندار مظاہرے پیش کیے جس کو میلہ کے شرکاء نے خوب پسندکیا اوربے حدداد دی۔مختلف محکموں کے لگائے گئے سٹالز پراور میلہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔میلہ بچوں کے جھومراور ثقافتی سٹالزعوام کی بھر پور توجہ کا مرکز رہے۔لیہ تھل میلہ کی بدولت چوبارہ کے صحرا ء میں جنگل میں منگل کا سماں رہا۔آنے والے شرکاء میلے سے لطف اندوز ہوتے رہے۔میلہ میں بہترین سیکورٹی و پارکنگ، معیاری فوڈ سٹریٹ کا انتظام کیاگیاتھا۔ تھل میلہ کی دوسری روز کی تقریب میں ثقافتی جھومر،سٹیج پرفارمنس،نیزہ بازی،گھوڑاواونٹ ڈانس، محفل مشاعرہ، آتش بازی ہوگی اورمعروف گلوکار شفاء اللہ روکھڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

جیپ ریلی

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر