حکومت عوام کو معیاری تفریح فراہم کرتی رہے گی‘ زرتاج گل
ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی): وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ نفسا نفسی او رگھٹن کے دور میں تفریحی مواقع آکسیجن(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
کا کردارادا کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو معیاری تفریح کے مواقع فراہم کرتی رہے گی. انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل میں خزاں فیسٹیول کے تحت میراتھن ریس کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا، ڈائریکٹر آرٹس کونسل و ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء اوردیگر موجو دتھے. وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور دیگر نے ریس جیتنے والو ں میں انعامات تقسیم کیے.. قبل ازیں. ڈائریکٹر آرٹس کونسل / ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء نے پل ڈاٹ پر میراتھن ریس کا آغاز کرایاجو آرٹس کونسل اختتام پذیر ہوئی. میرا تھن ریس میں دو سو سے زائد افراد نے حصہ لیا.
زرتاج گل