ملزم چھڑانے‘ اہلکاروں کی وردیاں پھاڑنے پر 30افراد کے خلاف مقدمہ‘ رانا سجاد کے حامیوں کا احتجاج

ملزم چھڑانے‘ اہلکاروں کی وردیاں پھاڑنے پر 30افراد کے خلاف مقدمہ‘ رانا سجاد ...

  



ملتان(وقائع نگار) پولیس پر دھاوا بول کر اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ کر ملزم کو چھڑانے پر 30افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

، تھا نہ ممتازآباد پولیس کومخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم رانا سجاد عرف شاداجو مقدمہ 1150/19 درج ہے جو ساحل میرج ہال پر بیٹھا ہے جس پر پولیس نے اطلاع پاکر موقع سے رانا سجاد کو گرفتار کیا تو ملزما ن سجاد، ذیشان، ارسلان، فرمان، مہران، حبیب، رضوان، سلیم، ساحل، عامر، ا?فتاب، طارق، معراج، حق نوازبمعہ 15نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی دھاوا بول دیا اورپولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دی اورکارسرکارمیں مداخلت کرتے ہوئے ملزم سجاد عرف شادا کو پولیس کی تحویل سے چھڑا لیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکیملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔دریں اثنا لیگی رہنما رانا سجاد کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر 30 سے زائد کارکنوں نے ضلع کچہری ملتان میں پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما رانا سجاد عوامی آدمی ہیں،بااثر افراد اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مقدمات درج کرارہے ہیں،مخالفین میں اگر اخلاقیات باقی ہیں تو میدان میں آکر مقابلہ کریں۔ یاد رہے کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے اور روڈ بلاک کرنے پر لیگی رہنما رانا سجاد سمیت متعدد افراد کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمات درج ہوئے تھے۔ جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان نے اشتعال انگیز تقاریر کرکے لوگوں کو اکسایا جس پر 16 ایم پی او، 148،341،149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد نامزد ملزمان نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانتیں حاصل کرلی ہیں۔ ملزموں میں شاہد کھوکھر، رانا فاروق، رانا فہیم، بلال، حبیب الرحمن، ظفر بلوچ، ساجد، فاروق بلوچ، مشتاق، محسن، انوار ندیم سمیت دیگر شامل ہیں۔جبکہ مختلف مقامات پرحکومت کیخلاف اشتعال انگیر تقاریر کرکے عوام کو اکسانے پر رانا سجاد سمیت 70افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تھا نہ ممتاز ا?باد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ہیڈ ڈمری اور بی سی جی چوک پر پر رانا سجاد عرف شاد ا نے اپنے 70نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر حکومت کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کرکے عوام کو تشددپر اکسایاجس پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے جس پر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کاررروائیاں شروع کردی۔

رانا سجاد

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر