دنیا پاکستان کے سیاحتی مقامات میں دلچسپی لے رہے ہیں‘ ڈاکٹر اطہر محبوب

دنیا پاکستان کے سیاحتی مقامات میں دلچسپی لے رہے ہیں‘ ڈاکٹر اطہر محبوب

  



بہاول پور(بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور پریس کلب بہاو ل پور کے مابین مفاہمتی یادداشت کے تحت مقامی صحافیوں کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔ پریس کلب بہاول پور میں ہونے والی خصوصی تقریب میں پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور نصیر احمد ناصر صدر بہاول پور پریس کلب نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں معیاری اور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ میں یہ مفاہمتی یادداشت سنگ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پریس کلب کی جانب سے سر صادق محمد خان کارنر کا قیام لائق تحسین ہے جس کے تحت طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مابین مقالمے کو فروغ دینا ہے۔ صدر پریس کلب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور میں ہونے والی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور وائس چانسلر کی جانب سے صحافیوں کے لیے تربیتی پروگراموں کا انعقاد انتہائی خوش آئند امر ہے۔ اس موقع پر پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، ممتاز کالم نگار نعیم مسعود، صدر چیمبر آف کامرس جاوید اقبال چودھری، اساتذہ کرام، معززین شہر اور سینئر صحافی موجود تھے۔دریں اثنا پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ملک میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر ے گی۔ وطن عزیز اپنے ثقافتی اور جغرافیائی تنوع کے اعتبار سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ ہمارے لوگ انتہائی ملن سار، خوش مجاز اور مہمان نواز ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اظہار عباسیہ کیمپس میں آسٹریا سے آئے ہوئے دو سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو پاکسان کے سیاحتی دورے پر ہیں اور شاہراہ ریشم کے اُس پار واقع ملکوں تک سفر کریں گے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اور دنیا پاکستان کے سیاحتی مقامات میں دلچسپی لے رہی ہے۔ دونوں غیر ملکی مہمانوں نے مہمان نوازی پر وائس چانسلر، اساتذہ اور طلباء کا شکر یہ ادا کیا۔

ڈاکٹر اطہر محبوب

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر