قومی ایئرلائن کا کارنامہ‘پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان شارجہ چھوڑآئی
ملتان (نیوز رپورٹر) قومی ایئرلائن کا کارنامہ پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان شارجہ چھوڑ آئی ذرائع کے مطابق پی ائی اے کی پرواز پی کے 294 کے ذریعے 300 سے زائد مسافر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)
شارجہ سے ملتان آرہے تھے جن میں سے پچاس سے زائد مسافروں کا سامان قومی ائیرلائن شارجہ چھوڑ ائی شارجہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ کے مسافر سامان نہ ملنے پر پریشان قومی ائیر لائن کا عملہ سامان دینے کے حوالے سے تعاون نہیں کر رہا انتظامیہ کے مطابق مذکورہ سامان مسافروں کو اگلے بدھ تک مل جائے گا۔
سامان