نشتر‘ 4مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
ملتان(وقائع نگار) ڈینگی کے وار جاری۔نشتر ہسپتال ملتان کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج چار نئے مریضوں میں ڈینگی کی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
تصدیق ہوئی یے۔جبکہ رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو سو تک پہنچ گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ نشتر ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں جمعہ کی صبح دو نئے مریضوں کو آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ جس کے خون کے نمونے لیبارٹری ب?یجوا دئیے گئے ہیں،جبکہ آئی سو لیشن وارڈ میں مجموعی طور پر ڈینگی کا شکار زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق نشتر ہسپتال سے ڈینگی کے شکار 188 مریض اب تک صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں، جبکہ بیشتر مریض لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے مرض کا شکار ہو کر ملتان نشتر ہسپتال پہنچے ہیں
ڈینگی