پاکستان سرائیکی پارٹی کا صوبے کے قیام‘ مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پاکستان سرائیکی پارٹی کا صوبے کے قیام‘ مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیراہتمام سرائیکی صوبے کے قیام اور مہنگائی کے خلاف آج ملتان میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، ڈپٹی چیئرمین علامہ اقبال وسیم، سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ اور مرکزی رہنما ڈاکٹر مقصود خان لنگاہ، سٹی صدر شعیب نواز بلوچ نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں درجنوں کارکنان نے موجودہ حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور پنجاب سے آزادی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ملک اللہ نواز وینس نے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے 100دن کے وعدہ کے بعد مکمل کرچکے ہیں۔ ہم آئینی، تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر سرائیکی صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے سرائیکی عوام سے ووٹ لے کر اب تک سرائیکی صوبے کے لئے کوئی پیشرفت نہ کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پہلے 100دن اور پھر سیکرٹریٹ بنانے کا وعدہ کیا مگر اب دونوں مطالبات سے منحرف ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی قوم کی آئینی اکائی یعنی سرائیکی صوبے کی ڈیمانڈ بہت پرانی ہے۔ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ نے ساری زندگی سرائیکی قوم کے حقوق کی خاطر وقف کردی مگر اقتدار پرست جماعتیں سرائیکی خطے کے عوام کے ساتھ مخلص نہ تھیں، اس لئے سرائیکی صوبے کا قیام عمل میں نہ لایا جاسکا۔ مظاہرے سے ڈپٹی چیئرمین علامہ اقبال وسیم نے کہا کہ بہاولپور میں آبادکاروں نے سرائیکی آبادی کے ساتھ ناانصافیاں شروع کردی ہیں۔ مقامی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہورہی ہے۔ طارق بشیر چیمہ ودیگر آبادکار جو اراکین اسمبلی منتخب ہوئے، ایک سازش کے تحت منی پنجاب بنانا چاہتے ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرائیکی صوبہ فوری نہ بنایا گیا تو احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ریکارڈ توڑ مہنگائی ہوئی ہے۔ تمام اشیاء غریبوں کی پہنچ سے دور ہیں۔ غریب عوام فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں۔ سرائیکی وزیراعلیٰ نے بھی سرائیکی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ مظاہرے میں کارکنوں نے حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور پنجاب کی تقسیم کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں سلطان محمود کلاچی سرائیکی لائرز ونگ کے صدر ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، مہر رب نواز چاون ضلع صدر ملتان، سرداری عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ، صابر لنگاہ، جاوید خان لنگاہ، تحصیل صدر کبیروالا، عبدالرزاق وغیرہ نے شرکت کی۔

مظاہرہ

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر