سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے‘ حنیف پتافی

سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے‘ حنیف پتافی

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی):ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہارٹیکلچر اور سیاحت کی بہتری کیلئے کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیراعلی پنجاب برائے سیاحت و پی ایچ اے آصف محمود، مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت محمد حنیف پتافی، کمشنر مدثر ریاض ملک اور چیئرمین ٹورازم سہیل ظفر چیمہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ مشیر وزیراعلی پنجاب آصف محمود، محمد حنیف پتافی، کمشنر مدثر ریاض ملک اور چیئرمین ٹورازم سہیل ظفر چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں پارکس،ہارٹیکلچر اور سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

گے۔منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگی۔تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے سٹی پارک اور جناح فیملی پارک کو بہتر و بحال کیا جائیگا جس کے لیے دو کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے 13 چوکوں کو خوبصورت بنایا جائیگا جس کے لیے دس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور آٹھ فیصد کام کر لیا گیا ہے ملک کے سنگم پر موجود پاکستان چوک کی ری ڈیزائننگ کی جائے گی اور دو روز کے اندر حتمی ڈیزائن تیار کرکے بھجوا دیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان کیلئے پانچ کروڑ ستر لاکھ روپے کی ضروری مشینری خریدی جائے گی، مانکا کینال کو پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے خوبصورت بنایا جائے گا پہلے فیز میں پل ڈاٹ سے پل پیارے والی اور دوسرے فیز میں پل پیارے والی سے چوک چور ہٹہ تک نہر کے دونوں کناروں پر لینڈ سکیپنگ کی جائے گی۔ تونسہ شریف میں کمال پارک اور سٹی پارک کی بہتری پر چار کروڑ خرچ کئے جارہے ہیں۔تونسہ شریف میں دس کروڑ روپے کی لاگت سے عوامی پارک تعمیر کیا جارہا ہے۔ کمشنر مدثر ریاض ملک نے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو آخری تنبیہ کالیٹر جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں کہ ایک ہفتہ کے اندر تمام ترقیاتی منصوبوں میں پی ایچ اے کیلئے مختص ایک فیصد فنڈ ٹرانسفر کئے جائیں۔ کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں پی ایچ اے لاہور کی طرف سے پارکس کی بحالی اور دیگر ترقیاتی کام کے معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے افسران کی طرف سے باہمی رابطے کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبیدالرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید،پی ایچ اے کے اویس احمد اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے.

حنیف پتافی

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر