ڈسٹرکٹ‘ سینٹرل اور وومن جیل میں سینکڑوں قیدی مہلک امراض میں مبتلا

ڈسٹرکٹ‘ سینٹرل اور وومن جیل میں سینکڑوں قیدی مہلک امراض میں مبتلا

  



ملتان(وقائع نگار) ملتان کی ڈسٹرکٹ و سینٹرل اور وومن جیلوں میں ایک ہزار سے زائد قیدی مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔رواں سال کم ے دوران سات سے زائد قیدی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ذرائع کے ملتان کی جیلوں میں مجموعی طور پر 32 سو سے زائد قیدی موجود ہیں۔جس میں سے ایک ہزار دو سو سے زائد قیدی بیمار ہیں۔ زیادہ تر 284 قیدی ہیپاٹائٹس سی اور 79 قیدی ہیپاٹائٹس بی جیسے مرض کا شکار ہیں۔جبکہ باقی قیدی بلڈ پریشر، شوگر، عارضہ قلب، ذہنی تناو، کے مرض میں مبتلا مریض ہیں۔حالانکہ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

حکومت کی ہدایت پر ملتان سمیت صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی علاج معالجہ کی سہولیات اور ادویات فراہم کرنے کیلئے الگ سے ایک ڈسپنسری بھی ہے۔جس کے زریعے تمام تر طبی سہولیات دی جاتی ہیں۔واضح رہے رواں سال سات سے زائد قیدیوں عارضہ قلب اور ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہسپتال شفٹ کرنے کے بعد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جیلوں میں مناسب طبی سہولیات اور تشخیص کا عمل ٹھوس نہ ہونے سے مہلک مرض جنم لے رہے ہیں۔

مہلک امراض

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر