ملکی مسائل کی اصل وجہ اسلامی تعلیمات سے انحراف ہے‘ ڈاکٹر عبدالسمیع

ملکی مسائل کی اصل وجہ اسلامی تعلیمات سے انحراف ہے‘ ڈاکٹر عبدالسمیع

  



بہاول پور(بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) تنظیم اسلامی کا تین روزہ سالانہ اجتماع شروع ہو گیا ہزاروں افراد کی اجتماع میں شرکت،تین روزہ ااجتماع کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اسلامی کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عبدالسمیع نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل اورمصائب کی اصل وجہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف اور ملک میں اسلامی نظام کے قیام میں ناکام ہونے کی وجہ سے ہے اگر تحریک پاکستان کے دوران پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الاللہ کے نعرے کو عملی تعبیر دی ہوتی اور پاکستان کو (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایا ہوتا تو آج صورت حال بالکل برعکس ہوتی،ہماری اس وعدہ خلافیکا نتیجہ ہے کہ ہم معاشی طور پر دیوالیہ ہورہے ہیں ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ہماری سلامتی کوبے شمار خطرات لاحق ہیں۔معاشرتی طور پر ہم پر مغربی تہذیب مسلط ہو چکی ہے اور ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی پانی سر سے نہیں گزرااب بھی ہم صراط مستعقیم پر آجائیں اور اسلام کے نظام عدل اجتماعی کو پاکستان میں قائم کردیں تیو دنیا کی کوئی طاقت بھی ہمارا بال بیکا نہیں کر سکتی

ڈاکٹر عبدالسمیع

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر