بین الصوبائی ڈاھر گینگ کے 3کارندے گرفتار‘ موٹر سائیکلیں‘اسلحہ برآمد
رحیم یارخان (بیورورپورٹ) بین الصوبائی ڈاھر گینگ کے تین کارندے گرفتار چھ موٹرسائیکلیں چرانے کا اعتراف نقدی اور اسلحہ برآمد۔ پولیس نے چھ مقدمات یکسو کرلیے ناجائز اسلحہ برآمد(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)
ہونے پر دو مزید مقدمات درج کر لیے گئے ۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر کی سربراہی اور ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان محمد رمضان کی زیر نگرانی سب انسپکٹر جبران جیراڈ اور ان کی ٹیم میں شامل کانسٹیبلان عظیم بخش، راشد منہاس، فداحسین اور مظہر علی نے شب روز محنت کرکے بین الصوبائی ڈاھر گینگ کے سرغنہ علی خان ڈاھر ڈہرکی (سندھ) ممبران مطیع اللہ اور تنویر احمد جو کہ رحیم یارخان کے رہائشی ہیں پر مشتمل کریمنل گینگ کو کئی دنوں کی مسلسل ریکی کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے تھانہ صدر کے مختلف علاقوں سے چھ موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ایک لاکھ اسی ہزار روپے کی نقدی، ناجائز اسلحہ دو عدد پسٹل تیس بور اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد کروا دئیے ہیں۔ جس پر پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پردرج شدہ چھ یکسو کرتے ہوئے۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر مزید دو مقدمات درج کرتے ہوئے کارروائی کی۔ بہترین کارکردگی پر ڈی ایس پی رانا اکمل رسول نادر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ڈی پی او امیر تیمور خان کو بھی انعام کی سفارش کی ہے۔
ڈاھر گینگ