ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا محمد عارف کا سنٹرل جیل کا دورہ‘ انتظامات کا جائزہ لیا
ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان رانا محمد عارف نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)
سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا. اس مو قع پر مجسٹریٹ درجہ اول محمد جنید اقبال جوئیہ، سپرنٹنڈنٹ یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا معائنہ کیااور اسیران سے ان کے مسائل پوچھے. انہو ں نے سیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا. ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
دورہ