علامہ عبدالوحید ربانی مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں‘ نمازجنازہ ادا‘ قل خوانی کل ہوگی

علامہ عبدالوحید ربانی مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں‘ نمازجنازہ ادا‘ قل ...

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) خطیب پاکستان علامہ عبد الوحیدر بانی ؒ مرحوم کی اہلیہ گذشتہ روز بقضائے الٰہی انتقال کرگئیں مرحوم کی نماز جنازہ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

شاہی عید گاہ خانیوال روڈ پر جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے پڑھائی،نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے سید حامد سعید کاظمی نے خصوصی طور پر دعا کرائی،نماز جنازہ میں صاحبزادے جواد ربانی، فواد ربانی،لبیب ربانی حاجی احسان الدین قریشی، ملک رفیق، فاروق خان سعیدی، ڈاکٹر صدیق خان قادری،ڈاکٹر جاوید صدیقی، عمران یوسف، ڈاکٹر سعید ربانی، عبدالمجید ربانی، حبیب ربانی، قاری عبدالرؤف، آصف خوانی، سلیم، عقیل انصاری، فیاض بھٹی، محمد ریاض، خواجہ فاروق، فہیم ممتاز، خورشید صدیقی، وسیم ممتاز، حمید نواز، احمد نواز، شبیر احمد، منیر ہاشمی، مطیع الرسول، عبدالسلام صدیقی، سید حسنین شاہ، ملک منظور اعوان اور سیاسی، مذہبی،سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحوم کی قل خوانی 17نومبر بروز اتوار صبح 9بجے سداں بائی پاس چوک پر جامع مسجدسداں نزد گیلانی سٹریٹ میں ہو گی۔

نمازجنازہ

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر