گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘3گرفتار

گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘3گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے جمعہ کے روز گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اورٹال فری نمبرپر شکایت کے نتیجے میں آپریشن کیا گیا۔تین گرانفروش دھر لئے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

گئے۔کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے شہر کے مختلف علاقوں میں کی۔دو دکاندار ا?ٹا اور ایک گوشت حکومت کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کر رہے تھے۔تینوں دکانداروں کو تین دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے گرانفروشوں پر 17 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔پرائس مجسٹریٹ و ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد یونس وینس نے پرائس چیکنگ کی اورایک ہی روزمیں 211 دکانوں پر قیمتوں کی پڑتال کی۔پرائس چیکنگ گلگشت،گردیزی مارکیٹ اور گول باغ کے ایریا میں کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر نے 9 گرنفروشوں پر 62 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔اسی پرائس مجسٹریٹ نعیم چنگیزی نے بدھلہ روڈ پر واقع دوکانوں کا وزٹ کیا اور31دوکانیں چیک کیں، 7 گرانفروشوں کو 4 ہزار جرمانہ کر دیا۔اسی طرح پرائس مجسٹریٹ وڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی عمران کی عوامی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں فروٹ اور سبزی فروخت کرنیوالوں پر 18 ہزار روپے حرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع ا?باد عابدہ فرید نے بھی مین بازار شجاع ا?باد اور عبداللہ چوک کے ایریا میں قیمتیں چیک کیں اور گرانفروشوں پر جر مانے عائد کر
گرانفروش