بہاولپور : بڑھتی مہنگائی کیخلاف شہریوں کا احتجاج

بہاولپور : بڑھتی مہنگائی کیخلاف شہریوں کا احتجاج

  



بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)منہ زورمہنگائی کے باعث عوام کونان ونفقہ کے لالے پڑگئے حکمران مہنگائی پرقابو پانے کی بجائے عوام سے کھلواڑ میں مصروف ہیں اگرمہنگائی پرقابونہ پایاگیاتو(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

عوام کی زندگیاں داؤ پرلگ جائیں گی یہ بات چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے روزافزوں بڑھتی ہوئی مہنگائی پراپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہرگزرتے دن اورہرلمحہ میں مہنگائی بڑھ رہی ہے حکمران ہرچیز پرٹیکس لگاکرجلتی پرتیل کاکام کررہے ہیں اورمہنگائی کوروکنے کی کوئی سبیل نہیں کی جارہی انہوں نے کہاکہ مشیرخزانہ سمیت تمام حکومتی زعما معیشت کی مضبوطی کاواویلاکررہے ہیں لیکن یہ سب جھوٹے دعوے عوام کوتسلی دینے کیلئے کیے جارہے ہیں جن ممالک کی معیشت مستحکم ہوتی ہے وہاں کے عوام مہنگائی کی چکی میں نہیں پستے بلکہ حکومتیں ان کومراعات دیتی ہیں لیکن موجودہ حکمران عوام سے ہی قربانیاں مانگنے پرلگے ہوئے ہیں اوراپناطرز زندگی بدلنے کوتیارنہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کے درخت کی ہرشاخ پرالوؤں کے ڈیرے ہیں اورہم گلستان کے انجام کی بہتری کی آس لگائے بیٹھے ہیں عوام کے دکھ اورتکالیف کونہ سمجھنے والوں کوحکمرانی کاحق حاصل نہیں ہے۔

احتجاج

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر