کمشنر افتخار سہو کا جمعہ بازار کا دورہ‘ نرخ نامہ آویزاں نہ ہونے پر اظہار برہمی

کمشنر افتخار سہو کا جمعہ بازار کا دورہ‘ نرخ نامہ آویزاں نہ ہونے پر اظہار ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویڑن افتخار علی سہو نے جمعہ بازار کا دورہ کیا اور اشیاء خودونوش کے معیار اور قیمتو ں کا جائزہ لیا۔ اشیائخورونوش کے نرخ واضح ا?ویزاں نہ ہونے اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

افتخار سہو نے کہا کہ واسا جمعہ بازار سے نکاسی ا?ب کو فوری یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ بازاروں میں سرکاری نرخوں پر عملدرا?مد کروائیں۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ جمعہ بازاروں میں بھی کسان کارنر قائم کئے جائیں تاکہ عوام کو اشیاء خوردونوش ارزاں اور مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔شہری بھی خریداری کرتے وقت سرکاری نرخ نامہ طلب کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور بھی موجود تھے۔

اظہار برہمی

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر