ٹریفک پولیس کے ماہ اکتوبر میں 80ہزار چالان 1500گاڑیاں تھانہ بند
ملتان(وقائع نگار) ٹریفک پولیس نے ماہ اکتوبر کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والے 79 ہزار 5 سو 96 شہریوں کے چالان کیے ہیں۔جس سے حکومت کو جرمانہ کی مد میں (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)
مجموعی طور پر 22 کروڑ 60 لاکھ دس ہزار سات سو پچاس روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔اس دوران 1494 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔جبکہ انتہائی غفلت پر 4 شہریوں کے لائسنس اور ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر ایک بس سروس کا روٹ کینسل کیا گیا۔تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف 62 مقدمات کا اندراج کیا گیا 996 بلیک پیپرش والی گاڑیون کیخلاف کاروایی کرکے پیپرز اتارے گئے ون وے کی خلاف ورزی پر 2886 شہریوں کو جرمانہ عائد ہوا۔اور اوور سپیڈنگ پر 710 شہریون کو جرمانہ کیا گیا۔ 885 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کی گئی
چالان