انتظامیہ کے دعوے ہوا‘ جمعہ بازار کی نسبت اوپن مارکیٹ میں اشیاء سستی
ملتان (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے اشتراک سے منعقد کئیے جانیوالے جمعہ بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کی انوکھی منطق۔ جمعہ بازاروں کی نسبت اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخ 20 سے 25 فیصد تک کم ہونے سے انتظامیہ کے جمعہ بازاروں بارے ارزاں نرخوں کے دعوے ہوا ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق جمعہ بازاروں میں ٹماٹر درجہ اول 200 روپے درجہ دوم 154 روپے کلو اور پیاز 80 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو اور پیاز بڑے سائز کا 78 روپے او(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
ر چھوٹے سائز میں 50 روپے کلو دستیاب ہے جبکہ جمعہ بازاروں میں ضلعی افسران کے دوروں کے باوجود مارکیٹ کمیٹی عملہ کی ناک کے نیچے گرانفروش درجہ دوم ٹماٹر 200 روپے کلو بیچنے میں مصروف رہے اسی طرح مٹر درجہ اول 143 روپے کلو درجہ دوم 88 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں مٹر 80 روپے کلو فروخت کئیے جارہے ہیں قیمتوں کے اس موازنے نے ضلعی انتظامیہ کی غفلت، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری اور دیگر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے اور شہریوں میں یہ تاثر تقویت پا رہا ہے کہ عوام کا تیل نکالنے میں انتظامیہ بھی گرانفروش مافیا کے ہتھکنڈوں کے سامنے بوجوہ چشم پوشی اختیار کرنے پر مجبور ہے اور شہری گرانفروش مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں۔
اوپن مارکیٹ