سینیٹر ساجد میر‘ حافظ عبدالکریم کی امام الحرمین شریفین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن سے ملاقات

سینیٹر ساجد میر‘ حافظ عبدالکریم کی امام الحرمین شریفین الشیخ ڈاکٹر ...

  



ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور مرکزی ناظم اعلیٰ و سینیٹر ڈاکٹر (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

حافظ عبد الکریم نے جماعت کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں امام الحرمین الشریفین الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر سینئر نائب امیر مرکزیہ الزیخ علی محمد ابو تراب،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،نائب امیر الشیخ قاری صہیب احمد اور میر محمد ی و دیگر بھی موجود تھے ملاقات میں امام الحرمین الشیخ عبد الرحمن السدیس کو مذکورہ رہنماؤں نے جماعت کی دعوت و تبلیغ کے حوالے سے کاوشوں سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر امام الحرمین نے معزز مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کیں۔

ملاقات

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر