ڈیرہ: فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں 3یونٹس سیل‘15پوائنٹس کو جرمانے
ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں جنوبی پنجاب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)
ہوئے ڈیرہ غازی خان میں واقع غازی یونیورسٹی کینٹین کو گزشتہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، پینے کے لیے خراب پانی مہیا کرنے، فوڈ اور نان فوڈ اشیاء ایک ساتھ سٹور کرنے، فنجائی زدہ کافی فروخت کرنے، کھلے مصالحے فروخت کرنے، اور زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے پر مطلوبہ یونیورسٹی کینٹین کو سیل کیا گیا۔ضلع لیہ میں کاروائی کرتے ہوئے زاہد سوئیٹس کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، مٹھائی کی تیاری میں مضر صحت اجزاء(کلر، رنگ کاٹ) استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکل لائسنس نہ ہونے، برتنوں کو دھونے کے لیے سرف کا استعمال کرنے، کھانے پینے والی اشیاء زمین پر رکھنے پر سیل کیا گیا۔ مزید رحیم یار خان میں دوران کاروائی کینال ویو کریانہ کو گٹکا فروخت کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور فوڈ آئٹمز کو زمین پر سٹور کرنے پر سربمہرکیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع بشمول مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، رحیم یار خان میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کا حفظان صحت کے اصولوں کا جائزہ لیتے ہوئے مظفرگڑھ میں 46,500روپے، ڈیرہ غازی خان میں 19,000روپے،لیہ میں 1,000 روپے، راجن پور میں 6,000 اور رحیم یار خان میں متعدد شاپس اینڈ فوڈ پوائنٹس کو 21,000 روپے کے جرمانے عائدکیے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔
فوڈا تھارٹی