شہری کو قتل‘ 3افراد کو زخمی کرنے پر ملزم کو 10سال کی سزا ‘10ملزمان بری‘ایک اشتہاری قرار

شہری کو قتل‘ 3افراد کو زخمی کرنے پر ملزم کو 10سال کی سزا ‘10ملزمان بری‘ایک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ماڈل کورٹ ملتان کے جج عمران شفیع نے شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور تین افراد کو گولیاں مارکر زخمی کرنے سمیت شورو وایلا کرنے کے دو مقدمات میں ملوث 10 (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

ملزمان کو بری کرنے، ایک ملزم کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت دس سال سزا ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ ایک ملزم کو اشتہاری قرار دینے کا حکم سنایا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ رکن عالم اور عدالت میں پیش کیے گئے استغاثہ کے مطابق 24 دسمبر 2011 کو شہری شاہد جمیل نے مقدمہ درج کرایا جبکہ رانا زاہد علی نے استغاثہ پیش کیا تھا۔ جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان شاہد جمیل، ظفر محمود، سلطان محمود، ناصر جاوید، طاہر محمود، لیاقت علی چوہان، شاہد علی چوہان، واجد علی چوہان، رانا زاہد علی چوہان، برہان، فاران عرف ورک اور ارسلان نے حاجی ملک اسلم کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ ظفر محمود، سلطان محمود اور ناصر جاوید کو گولیاں لگی جو زخمی ہوئے اور انہیں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جس کے بعد تفتیش عمل میں لائی گئی۔ اور عدالتی حکم پر زخمیوں کو بھی قتل کیس میں ملوث کیا گیا تاہم گزشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ملزم رانا زاہد علی چوہان کو زیر دفعہ 324 دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کے ساتھ 50 ہزار دامان ادا کرنے کی سزا دی، ملزم ارسلان کو اشتہاری قرار دینے جبکہ باقی 10 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
اشتہاری قرار