25افراد کا بیلف پر حملہ‘ ملزم چھڑالیا‘ مقدمہ درج

  25افراد کا بیلف پر حملہ‘ ملزم چھڑالیا‘ مقدمہ درج

  



لو د ہر ا ں (نما ئند ہ پا کستا ن) بیوی کو نان نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والے عدالتی بیلف پر ملزم کے بھائیوں سمیت 25 افراد کا تشدد پولیس رپورٹ کے مطابق لودھراں سول کورٹ کا بیلف مبشر حسین بعنوان شمیم مائی (بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

بنام اللہ بخش میں نان نفقہ کی رقم ادا نہ کرنے پر حسین آباد میں اللہ بخش کو گرفتار کرنے گیا جہاں اللہ بخش کو گرفتار کرنے پر اس کے بھائیوں سمیت 25 مسلح افراد نے بیلف پر حملہ کردیا اور ملزمان نے فائرنگ کرکے اللہ بخش کو ہتھکڑی سمیت چھڑوا لیا اور بیلف کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے پانچ نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بیلف

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر