ڈیرہ: انٹی کرپشن کی کارروائی‘5کروڑ مالیتی 240کنال اراضی واگذار

ڈیرہ: انٹی کرپشن کی کارروائی‘5کروڑ مالیتی 240کنال اراضی واگذار

  



ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی):محکمہ انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے ریونیو عملہ کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے تقریبا پانچ کروڑ روپے مالیت کا دو سو (بقیہ نمبر61صفحہ12پر)

چالیس کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا ہے اور فصلیں اٹھانے پر غیر قانونی قابضین کو تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کاشف رفیق کی سربراہی میں ٹیم نے موضع رکھ ڈھول میں کارروائی کی۔ٹیم میں نائب تحصیلدار مہر شمعون کے علاوہ عبدالغفور جتوئی، سجادحسین،محمد ظہیر اور دیگر شامل تھے۔ ٹیم نے حقنواز لسکانی، محمد انور، اعجاز، غلام سرور وغیرہ کے ناجائز قبضہ سے سرکاری رقبہ ہل چلاکر واگزار کرایا اور غیر قانونی قابضین کو بے دخل کر دیا۔

واگذار

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر