”صوبہ جنوبی پنجاب بناؤ“پنجاب ٹیچرز یونین نے تحریک شروع کر دی

”صوبہ جنوبی پنجاب بناؤ“پنجاب ٹیچرز یونین نے تحریک شروع کر دی

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین نے الگ صوبہ جنو بی پنجاب کے قیام کے سلسلے میں احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے اور صوبہ بناؤ تحریک کا اعلان کردیا ہے‘ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں گزشتہ روز تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض سرانجام دیئے جبکہ اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا اور اساتذہ سے کی گئی ملاقاتوں کے موقع پر کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین الگ صوبہ بناؤ تحریک کے سلسلے میں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

ہر سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی اور ابتدائی مرحلے میں 21نومبر تک اساتذہ اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تد ریسی فرائض سرانجام دیں گے اور 22نومبر سے 28نومبرتک تحصیل صدر وسٹی میں مختلف مقامات پر اساتذہ احتجاجی مظاہرے کریں گے اگر 15روز کے دوران سٹیک ہولڈرز اور جنوبی پنجاب کے منتخب اراکین اسمبلی نے اسمبلیوں میں الگ صوبہ کے قیام کے سلسلے میں آواز بلند نہ کی تو پنجاب ٹیچرز یونین سول سوسائٹی، اپوزیشن رہنماؤں و کارکنوں کے ہمراہ منتخب اراکین اسمبلی کے دفاتر اور رہائش گاہوں کے سامنے نہ صرف احتجاجی دھرنے دے گی بلکہ منتخب اراکین اسمبلی کے پتلے بھی نذر آتش کئے جائیں گے بعدازاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جبکہ 10دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے تعلیم بچاؤ تحریک کے دھرنے میں بھی اساتذہ بھرپور شرکت کریں گے۔

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر