جنوبی پنجاب میں میپکوٹیموں نے 92بجلی چور قابو کر لئے

جنوبی پنجاب میں میپکوٹیموں نے 92بجلی چور قابو کر لئے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 92بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ27ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر20لاکھ77ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔2 کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔14نومبر کو ملتان میں 13گھریلواور کمرشل صارفین کو15892یونٹس چوری کرنے پر 341451روپے جرمانہ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

عائد کیاگیا۔ڈی جی خان میں 11گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو30860 یونٹس چوری کرنے پر270726روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،وہاڑی میں 11گھریلو صارفین کو10648یونٹس چوری کرنے پر201964روپے جرمانہ،بہاولپور میں 5گھریلواورکمرشل صارفین کو4647یونٹس چوری کرنے پر88500روپے جرمانہ، ساہیوال میں 10 گھریلواورکمرشل صارفین کو19045یونٹس چوری کرنے پر361589روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 10 گھریلوصارفین کو8767یونٹس چوری کرنے پر 165000روپے جرمانہ،مظفرگڑھ میں 11گھریلوصارفین کو13075یونٹس چوری کرنے پر194822روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 6گھریلوصارفین کو3708یونٹس چوری کرنے پر56920روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو20740یونٹس چوری کرنے 396348 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور

مزید : صفحہ اول /ملتان صفحہ آخر