جمشید دستی کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ‘ ناکامی پر رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا

جمشید دستی کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ‘ ناکامی پر رشتہ داروں کو گرفتار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ‘ ماہڑہ شہر (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و سابق ایم این اے جمشید احمد خان دستی کے گھر پولیس مظفر گڑھ پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ پولیس نے جمشید دستی کے بھانجے سانول دستی اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح 3 بجے پولیس نے میرے گھر اور دفتر پر ریڈ کیا، یہ حکمرانوں اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی ہے، پولیس نے گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی اور توڑ(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

پھوڑ کی جمشید دستی نے مزید کہا کہ فضل الرحمن کے جلسے میں شامل ہونے پر مجھے اور میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ھیمیں پاکستان کی عوام سے اپیل کرتا ھوں کہ اس کرپٹ ٹولے کے خلاف سڑکوں پر نکلیں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ھے لوگ خود سوزی کرنے پرمجبور ھو گئے ہیں جبکہ ان کے وزیر مشیر کرپشن میں مصروف ہیں جمشید دستی نے مزید کہا کہ نیا پاکستان سے عوام تنگ آچکی ھے اور اب عمران خان کے گھر جانے کا وقت آچکا ھے حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اب وقت آگیا ھے کی چور راستے سے آنے والی حکومت کو گھر بھیجا جائے جمشید دستی نے مزید کہا کہ اس کرپٹ ٹولے کے خلاف انجینئرز، ڈاکٹر، اساتذہ، اور تاجر سڑکوں پر آ چکے ہیں عمران خان قانون کا غلط استعمال کر کے ہمیں دبانا چاہتا ھے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان سے اپیل کرتا ھوں کی اگر عدلیہ آزاد ھے تو ہمیں انصاف دیں انہوں نے کہا کہ بیس ڈالے پولیس کے میرے گھر بھیجے گئے عورتوں کے ساتھ بد تمیزی کی گئی گالیاں دیں میرے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو گھٹیا اور بزدلانہ اقدام قرار دیا ھے مزید کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ پر یقین ھے میں کسی سے نہیں ڈرتا اب عمران خان کے گھر جانے کا وقت آچکا ھے
جمشید دستی