اسلام خان آف صوابی کی اے این پی سے پارٹی رکنیت ختم 

اسلام خان آف صوابی کی اے این پی سے پارٹی رکنیت ختم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے صوابی کے پارٹی رکن اسلام خان کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی نے ہمیشہ تمام ساتھیوں و کارکنان کی عزت افزائی کی ہے لیکن بدقسمتی سے اسلام خان ایک عرصہ سے پارٹی کے اندر گروپ بندی اور اس کے فروغ دینے، کارکنان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے، تنظیمی فیصلوں سے بغاوت اور ضلع صوابی میں پارٹی کو نقصان پہنچانے کے مرتکب ہوئے تھے جس کے پاداش میں انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا تھا اور انہوں نے بروقت جواب جمع کرایا۔ اعلامیے کے مطابق پارٹی ان کے جواب سے مطمئن نہیں، اسی لئے پارٹی کے عظیم تر تنظیمی اور اصولی مفاد میں انکی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی