منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد گرفتار، چر س،آئس اور اسلحہ برآمد

منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد گرفتار، چر س،آئس اور اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی ہیں، ہونے والے کارروائیوں میں 8 منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4کلو گرام چرس،ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور 4عدد بندوق برآمد کرلیا ہے، گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او پشاور کریم خان کی خصوصی ہدایت پرایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں چاروں ڈویژنز ڈیژنل ایس پیز کی نگرانی میں ضلع پشاور میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارراوئیاں کی ہیں، جن میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان نے کامیاب کاروائی کے دوران جھگڑا روڈ پر ملزمان نشان علی ولد پیر محمد سکنہ یکہ توت اور کاشف احمد ولد بشیر سکنہ ناصر پور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس، ایس ایچ اوتھانہ آغہ میر جانی شاہ صادق شاہ نے ملزم کمال شاہ ولد جان عالم مدوزئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس، تھانہ بڈہ بیر پولیس نے ملزم نور ولی خان ولد جلات شاہین مسلم ٹاؤن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہزاورں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی اسی طرح ایس ایچ او تھانہ خزانہ نے زاہداللہ ولد زین اللہ اورغلام سرور ولد محمدا گل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 عدد بندوق برآمد کرلیاہے۔جبکہ ایس ایچ او ناصر باغ اور ایس ایچ او داودزئی نے عبداللہ ولد حاجی انار گل اور محمد سجاد ولد سکندر خان ان کے قبضے سے 2عدد بندوق برآمد کر لیے، گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے