شہرام ترکئی او ر سپیکر قومی  اسمبلی اسد قیصر خاندان  کے درمیان اختلافات ختم 

شہرام ترکئی او ر سپیکر قومی  اسمبلی اسد قیصر خاندان  کے درمیان اختلافات ختم 

  



 صوابی(تحصیل رپورٹر)خدمات سرانجام دینے کا عزم کیا تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیا خیبر پختون خوا شہرام خان ترکئی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان کچھ عرصہ سے اختلافات چلے آرہے تھے تاہم پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے سینئر نائب صدر بلند اقبال خان ترکئی ولایت خان ترکئی اور بعض سرکاری افسران کی کوشیشوں سے ترکئی فیملی اور سپیکر اسد قیصر خاندان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ا س سلسلے میں ڈی پی او کی طرف سے عشائیہ منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر بلدیا ت خیبر پختون خوا شہرام خان ترکئی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر, ایم این اے عثمان ترکئی، سنیٹر لیاقت خان ترکئی وزیر اعلیٰ کے مشیر کریم خان آراکین صوبائی صوبائی اسمبلی عاقب اللہ،محمد علی ترکئی، رنگیز سمیت بلند اقبال ترکئی ولایت ترکئی آیاز چھوٹا لاہور ڈی پی او ڈپٹی کمشنر، میجر فدا حسین  اور دیگر اہم شخصیات موجود تھے اس موقع پر دونوں فریقین نے اپنے اختلافات ختم کئے محمد علی ترکئی ایم پی اے نے اختتامی دعا کی ضلع صوابی کی تعمیر و ترقی کیلئے باہمی مشاورت سے خدمات سرانجام دینے کا تہیہ کیا

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر