ڈیرہ،گیس کی سپلائی بند رہے گی 

ڈیرہ،گیس کی سپلائی بند رہے گی 

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)سوئی ناردن گیس جنوبی اضلاع کے ترجمان محمد کامران جان کے جاری اعلامئے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے تناظر میں گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کے حل، غیر قانونی کنکشنز، گیس چوری کو روکنے اور گیس لائنز کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 15نومبر2019سے 17نومبر2019 تک خیبر پختونخواہ کے5 اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، لکی سٹی، لکی سمینٹ فیکٹری، ٹانک اور بنوں سمیت صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر کے گیس صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6بجے سے شام 6بجے تک معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے گیس صارفین گیس کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے گیس عملہ سے مکمل تعاون کریں اور گیس کی عدم فراہمی کی تکلیف کے حوالے سے محکمہ گیس صارفین سے معذرت خواہ ہے اور صارفین کسی بھی حادثہ سے بچنے کیلئے گیس کی بندش اور فراہمی کے اوقات میں اپنے آلات گیس کو مکمل طور پر بند رکھیں۔

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر