حکو مت ناکام ہو چکی،ادارے تبا ہی کے دہانے پر کھڑے ہیں،ڈاکٹر فائزہ رشید
پشا ور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی صو با ئی رہنما اور سا بق ممبر صوبا ئی اسمبلی ڈا کٹر فا ئزہ رشید نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صحت کے حوا لہ سے تشویش کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہاہے کہ حکو مت انتقا می کا روائیوں میں اس حد تک آگے چلی گئی ہیں کہ انہیں آصف علی زرداری کی صحت کا بھی خیا ل نہیں رہا ان کی صحت روز بروز خرا ب ہو تی جا رہی ہے نہ ہی ان کی میڈیکل رپورٹس خا ندان کو دی جا رہی ہے اور نہ ہی ملنے دیا جا رہا ہے انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ آئین و قانون کے مطا بق آصف علی زرداری کو طبی سہو لیا ت فرا ہم کر کے ان کے زاتی معا لج کو میڈیکل ٹیم میں شامل کیا جا ئے ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر این اے 26کی سابق اُمیدوار یا سین صفدر،واجد خا ن،اشفاق احمد اور دیگر بھی مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ حکومت آصف علی زرداری کو 18ترمیم اور صوبو ں کو خو د مختا ر بنانے کی سزا دے رہے جبکہ اس سے پہلے بھی ہما رے قائد پر جھوٹے مقدما ت بنا کر انہیں 11سال تک جیل میں رکھا گیا تب بھی کو ئی ثبو ت نہیں ملے تھے اور بعد میں معا فیا ں ما نگی گئی انہوں نے کہا کہ حکو مت فیل ہو چکی ہے ادارے تبا ئی کے دیہا نے پر کھڑے ہیں چا ہیے وہ ڈا کٹرز،ٹیچرز ہو یا پٹواری سب اس نا کا م حکو مت کے خلا ف ہڑتا لیں کر نے پر مجبو ر ہو چکے ہیں جبکہ حکومت اپنی نا کا می کو چھپا نے کیلئے سکولوں اور ہسپتا لوں کو پرا ئیواٹا ئز کر نے پر تھلی ہو ئی ہے جو کہ عوام کے ساتھ سرا سر نا انصا فی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعویدار پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت نے الیکشن سے قبل لو گو ں کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا آج لو گ بے گھر ہو رہے ہیں بر آمدات اور درآمدات کا کا روبا ر تبا ہ ہو گیا ہے جبکہ غریب عوام پر مہنگا ئی اور ٹیکسوں کا اس قدر بو جھ ڈا ل دیا گیاہے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی بھی نہیں کما سکتے انہوں نے کہا کہ عمرا ن خا ن کی حکومت آمریت سے بھی بد تر ہے بی آر ٹی منصو بہ کی وجہ سے پو را شہر آلو دہ ہو چکا ہے جبکہ اس پرا جیکٹ کو دو سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے مگر تا حا ل مکمل نہیں ہو سکا انہوں نے کہا کہ نیب کو اپوزیشن کی کر پشن نظر آتی ہے مگر حکومت کی نہیں