لکی مروت میں گیس،پیٹرولیم وافر مقدار میں موجود ہیں:ہمایوں سیف اللہ

لکی مروت میں گیس،پیٹرولیم وافر مقدار میں موجود ہیں:ہمایوں سیف اللہ

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)بزرگ پالیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان،سابق وفاقی وزیروسنیٹرسلیم سیف اللہ خان اوروزیرصحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے سب ٖویژن بیٹنی لکی مروت میں موجودمعدنیات کی ڈریلنگ کرنے کے لئے آئل اینڈگیس کمپنی پہنچنے کاخیرمقدم کرتے ہوئے ڈریلنگ کوکامیاب بنانے کے لئے کمپنی کے ساتھ بھرپورتعاؤن کرنے کاعزم کیا‘ان خیالات کااظہارسابق وزیرسلیم سیف اللہ خان نے سماجی شخصیت فیصل انعام اللہ خان کے ہمراہ مختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے جنوبی اضلاع کرک کے بعدضلع لکی مروت میں سب سے زیادہ گیس،پٹرولیم ودیگرمعدنیات کے بڑے پیمانے پرذخائرموجودہیں اورانشاء اللہ اس حوا لے سے پی ایل کمپنی نے سروے کرکے نشاندہی بھی کی ہیں انہوں نے کہاکہ نئے ضم شدہ علاقوں کے بعدضلع کے دیگرعلاقوں میں بھی چھپے معدنیات کی سروے کے لئے بہت جلدایک اورکمپنی آنیوالی ہے اُنہوں نے مروت اوربیٹنی کی سرزمین پرذخائرکی موجودگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سیف اللہ برادران ذخائرکی تلاش کے لئے حکومت کی سطح پرہرممکن کوشش کریں گے انہوں نے سربندتیل وگیس تلاش کرنیوالے کمپنی کوبھگانے پربھی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ تیل اورگیس کے ذخائرکسی بھی علاقے کی عوام کے کسی بھی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے، انشا ء اللہ ضلع لکی مروت اورضم شدعلاقوں ذخائرملنے سے یہاں ترقی اورخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اسی طرح روزگار کے مواقع پیداہو نے سے غربت اوربیروزگاری میں خاصی کمی آئیگی اوردوسری طرف ضلع لکی مروت کے گھرگھرتک قدرتی گیس کی سہولت میسرہوگی۔

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر