سوئی ناردرن کے نئے ریجنل منیجرکی مردان چیمبر کے عہدیداران سے ملاقات

سوئی ناردرن کے نئے ریجنل منیجرکی مردان چیمبر کے عہدیداران سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ کے نئے تعینات ہونے والے ریجنل منیجر وقاص اللہ شنواری اور مدثر نور ایگزیکٹیو انجینئر نے مردان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں مردان چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹر ی کے صدر کلیم اللہ امجد، سابقہ صدر ظاہرشاہ کے علاوہ ممبرزایگزیکٹیو کمیٹی، مختلف تاجر تنظیموں کے صدور، جنر ل سیکرٹرٹیز، تاجراور صنعتکاروں نے کثیر تعدا دمیں شرکت کی۔ملاقات میں ظاہرشاہ نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مردان کے عوام کے لیے یہ باعث خوشی کا مقام ہے کہ مردان سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ ایسے عہدیداران ہے جو مردان کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہے وہاں مردان کے عوام کو درشواریوں کا بھی سامنا کر نا پڑھ رہاہے جس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرور ت ہے۔صدر کلیم اللہ امجد اور شرکاء نے کہا کہ مردان کے عوام کو لو پریشر کا سامناہے جس سے گھریلوں زندگی بہت اجیرن ہو گئی ہے۔شرکاء نے کہا کہ اس مسئلے کا فل فور حل نکالنا چاہئے تاکہ مردان کے عوام کو لو گیس پریشر سے نجا ت مل جائے۔شرکاء سے ریجنل منیجر وقاص اللہ شنواری نے کہا کہ جو مسائل شارٹ ٹرم کے بنیادپر حل ہوسکتے ہیں اُسکو کو فوری طور پر کیا جائیگا۔ریجنل منیجر وقاص اللہ شنواری نے شرکاء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گیس سے متعلق جو بھی مسئلہ ہوں وہ میرے آفس میں بلا جھجک آسکتے ہیں۔ ریجنل منیجر سوئی گیس مردان نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہوگی کہ تاجربرادری اور مردان کے عوام کے لیے جو ہو سکے گا کریں گے کیونکہ یہ ہماری فریضہ ہے کہ عوام کی خدمت کریں۔پروگرام کے آخر میں کلیم اللہ امجد صدر اور ظاہر شاہ سابقہ صدمردان چیمبر نے آنے والے مہمانوں کو چیمبر شیلڈ پیش کیا۔