صوبائی وزراء سے گرینڈ الائنس کے  تحفظات کے ازالے کیلئے اجلاس کا انعقاد

صوبائی وزراء سے گرینڈ الائنس کے  تحفظات کے ازالے کیلئے اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے،شعبہ صحت میں اصلاحات لانے اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحفظات کے ازالے کے حوالے سے حکومت کی وزارتی (منسٹریل)کمیٹی اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے نمائندوں کا ایک اجلاس صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور اورانسانی حقوق سلطان محمد خان کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی،وزیر مواصلات اکبر ایوب خان،سیکریٹری محکمہ صحت خیبر پختونخوا،ہیلتھ الائنس کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انتہائی خوشگوار ماحول میں شعبہ صحت کی بہتری کے حوالے سے مختلف مسائل اور معاملات پر بات چیت کی گئی۔کمیٹی نے ہیلتھ الائنس کے موقف کو بڑی توجہ سے سنا اور افہام و تفہیم کے ساتھ مختلف مسائل کا حل نکالنے پر غور و خوص کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صحت کے نظام میں مزید بہتری پیدا کی جائے گی۔اجلاس میں ہیلتھ الائنس کو تحریری طور پر اپنے مسائل کمیٹی کوفراہم کرنے کے لیے کہا گیا جبکہ الائنس کے نمائندوں نے ان کے موقف کو سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ سننے اور غور کرنے پر وزراتی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔