ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے مختلف سیمینار منعقد کر رہے ہیں:اسلم نواز

ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے مختلف سیمینار منعقد کر رہے ہیں:اسلم نواز

  



پشاور(کرا ئم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ ایس ایس پی ٹریفک *کاشف ذوالفقار* کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز  اور دیگر مقامات پر خصوصا طلباء اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کے آگاہی کیلئے مختلف سیمینارز منعقد کر رہے ہیں جس کا مقصد طلباء، نوجوان نسل اور عوام میں ٹریفک قوانین کا احترام، روڈ سیفٹی،روڈ کراس،اس پر عملدرآمد اور شعور اجاگر کرنا ہے تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر *کاشف ذوالفقار* کی خصوصی ہدایت کی روشنی عوام اور طلباء میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی خاطر سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ ڈی ایس پی شازیہ شاہد مختلف تعلیمی اداروں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں وقتا فوقتا سیمینارز کا انعقاد کررہی ہے جس کے دوران گزشتہ روز ایس پی کینٹ اسلم نواز کی قیادت میں ڈی ایس پی ٹریفک ایجوکیشن شازیہ شاہد نے پشاور ماڈل گرلز سکول واقع ارشاد آباد ورسک روڈ میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار کے موقع پر ایس پی کینٹ اسلم نواز, ڈی ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد اور دیگرٹریفک پولیس اہلکاروں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے روڈ سیفٹی، روڈ کراس، زیبرا کراس، روڈ حادثات سے بچانے کیلئے سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی، میڈم شازیہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی تحفظ کیلئے سہولیات فراہم کر رہی ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی ہدایات کی روشنی میں مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء اور طالبات کو ڈرائیونگ کے اصول،احتیاطی تدابیر اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ روڈ حادثات کی صورت میں جانی نقصان سے بچانے کی خاطر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہایت اہمیت کا حامل ہے سیمینارکے دوران طالبات نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے آئیندہ کیلئے بھی ان کا انعقاد کرنے کی خواہش ظاہر کی، 

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر