ڈیرہ،محکمہ بہبود آبادی کے زیر  اہتمام سہ روزہ تربیتی ورکشاپ

ڈیرہ،محکمہ بہبود آبادی کے زیر  اہتمام سہ روزہ تربیتی ورکشاپ

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) محکمہ بہبود آبادی کے پاپولیشن ویلفیئر انسٹیٹیوٹ پشاور کے زیر اہتمام ڈیرہ آفس کے تعاون سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ خواتین سٹاف کیلئے کنونسنگ تکنیک بذریعہ انٹرپرسنل کمیونیکیشن سکلز کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کے مہمان خصوصی سیکرٹری بہبود آبادی خیبر پختونخوا اصغر علی تھے۔ ورکشاپ میں پی ڈبلیو ٹی آئی پشاور کے پرنسپل وحیدالحسن، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نظام الدین، ماسٹر ٹرینر مجیب اللہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ پی ڈبلیو ٹی آئی کا قیام 2010 میں عمل لایا گیا جسکا مقصد محکمہ کے ہر کیڈر کے اہلکار کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت خواتین اہلکاروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے انہیں عوام اور بالخصوص خواتین کے صحت کے مسائل کو بہتر بنانے، بچوں کی پیدائش میں وقفہ اور محکمہ کے دیگر عوام دوست احداف کے حصول کو اخلاقی وعلاقائی تقاضوں کے مطابق حل کرنے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونیکیشن سکلز کے حصول سے نہ صرف خواتین اہلکاروں کی کارکردگی میں بہتری آئیگی بلکہ اس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے شادی شدہ جوڑے زیادہ مستفید ہونگے۔ ورکشاپ کے اختتام پر سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی اصغر علی نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔

مزید : صفحہ اول /پشاورصفحہ آخر